7 جون 2016 - 14:59
ایران کے نائب صدر کی ماہ مبارک کی آمد پر مبارک باد

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے الگ الگ پیغامات میں اسلامی ممالک کے نائب صدور کو رمضان المبارک کی آمد کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسحاق جہانگیری نے اسلامی ممالک کے نائب صدور کے نام اپنے پیغامات میں مسلم اقوام اور حکومتوں کے لئے سربلندی اور سعادت پر مبنی نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ رمضان المبارک میں دین مبین اسلام کی تعلیمات سے فائدہ اٹھائے جانے کی بنا پر ملت اسلامیہ کے درمیان بھائی چارے، محبت اور قیام امن و سلامتی کو تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ آج منگل کے دن سے ایران اور چند اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲